بلاول ” والدہ “ کے زیر استعمال ٹرک پر سوار ہو کر کہاں جائیں گے .... دیکھئے خبر

( 13:47 ) منگل 17 جنوری

بلاول ” والدہ “ کے زیر استعمال ٹرک پر سوار ہو کر کہاں جائیں گے .... دیکھئے خبر
January 17 2017

لاہور (وقائع نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اپنی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے زیر استعمال رہنے والے ٹرک پر بیٹھ کر لاہور سے فیصل آبا د تک نکالے جانے والی ریلی کی قیادت کریں گے۔ بتایاگیا ہے کہ ٹرک کو بلاول ہاﺅس لاہور پہنچا دیا گیا اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو 19فروری کو اس ٹرک پر سوار ہو کر لاہور سے فیصل آباد تک ریلی کی قیادت کریں گے۔