وین ڈیزل کی بالی وڈ آمد

( 13:21 ) منگل 17 جنوری

 وین ڈیزل کی بالی وڈ آمد
January 17 2017

ممبئی(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ اداکار وین ڈیزل اور دپیکا پڈوکون کے درمیان قربتیں بڑھنے لگی ہیں جس کے بعد انہوں نے ڈمپل گرل کے ساتھ  بالی ووڈ میں قدم رکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون بھارتی فلم نگری میں کامیابی کے بعد ہالی ووڈ میں بھی قدم رکھتے ہوئے ناموراداکار وین ڈیزل کے ساتھ فلم’’ ٹرپل ایکس  دی ریٹرن آف ایگزینڈر کیج‘‘ میں مرکزی کردارادا کیا ہے جب کہ ہالی ووڈ اداکار اور ڈمپل گرل میں  دوستی بھی وقت کے ساتھ ساتھ  گہری ہوتی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ وین ڈیزل اداکارہ کی خواہش پر بھارت پہنچ گئے لیکن اب انہوں نے بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ہالی ووڈ اداکار وین ڈیزل نے بالی ووڈ  فلم میں کام کرنے کی حامی بھرتے ہوئے حیران کن شرط عائد کردی ہے جب کہ  ہالی ووڈ اداکار کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور کروں گا  تاہم فلم میں  دپیکا پڈوکون کا ہونا ضروری ہے جن کے ساتھ کام کرنے میں کوئی جھجک نہیں ہوتی۔واضح رہے کہ  وین ڈیزل اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’’ٹرپل ایکس  دی ریٹرن آف ایگزینڈر کیج‘‘ بھارت میں 14 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کردی گئی ہے جب کہ فلم دنیا بھر میں 20 جنوری  کو پیش کی جائے گی۔