پرانی انار کلی میں دھماکا، ایک جاں بحق، 11 زخمی
لاہور…لاہور کے علاقے پرانی انارکلی میں دودھ کی دکان رحمت ملک شاپ میں دھماکا ہوا ہے، جس کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ 12افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکا ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکا بہت شدید نوعیت کا تھا جس سے دکان مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ریسکیو ٹیمیں، ایمبولینسیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ ہلاک و زخمی ہونے والوں کو میوٴاسپتال منتقل کیا گیا ہے۔