ملک مشکل حالات سے دوچار، طالبان سے مذاکرات ہونے چاہئیں، حافظ سعید
جامعہ القادسیہ چوبرجی میں بلوچستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے 73 لاکھ روپے کا امدادی سامان آواران اور دیگر متاثرہ علاقوں میں روانگی کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے پروفیسر حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ ملک میں قیام امن کے طالبان سے مذاکرات کے حامی ہیں۔ جماعت الدعوۃ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بلوچ قوم بڑی محنتی، باصلاحیت اور با ہمت ہے۔ مشکل کی اس گھڑٰ ی میں انھیں اپنا ئیت کا احساس دلانا چاہیے۔ جماعت الدعوۃ کی جانب سے امدادی کھیپ میں 1100 راشن پیک، 70 ہزار افراد کے لیے ادویات، 500 سویٹ گفٹ پیک، 2000 منرل واٹر کی بوتلیں اور ایک سو ساٹھ خیمے شامل ہیں۔ امدادی قافلے کے ہمراہ ایمبولینسیں، سینیر ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس بھی شامل ہیں۔