طرابلس:وزيراعظم علی زیدان کومسلح افرادنےاغواکیا،عرب ٹی وی
طرابلس … لیبیاکے وزیراعظم علی زیدان کواغوا کرلیاگیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق لیبیاکے وزیراعظم علی زیدان کومسلح افراد اغوا کرکے نامعلوم مقام پرلے گئے۔ حکومتی سیکورٹی ذرائع کے مطابق علی زیدان کودارالحکومت طرابلس میں ہوٹل سے نکلتے ہوئے اغوا کیاگیا۔ حکومت کی جانب سے ویب سائٹ پر جاری کیے گئے ایک مختصر بیان میں امکان ظاہر کیاگیا ہے کہ اغوا کار ممکنہ طور پرسابق باغی ہوسکتے ہیں۔