خاتون کی شہ رگ کٹی نعش
لاہور (کرائم رپورٹر) گرین ٹاﺅن کے علاقہ میں آج صبح 3بچوں کی ماں نے تیز دھار آلہ سے شہ رگ کاٹ کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے خاوند کو حراست میں لے کر نعش مردہ خانہ جمع کروا دی۔ بتایا گیا ہے کہ رانا روڈ کا رہائشی اشفاق نامی شخص فریج ایئرکنڈیشن کا کام کرتا تھا۔ 5سال قبل چکوال کی رہائشی رخسانہ بی بی سے شادی ہوئی جس کے بطن سے 3بچے پیدا ہوئے جبکہ 6روز قبل اس کے ہاں ایک بیٹی پیدا ہوئی، رات گئے اشفاق 2بچوں کو لے کر صحن میں سو گیا جبکہ اس کی بیوی رخسانہ کمرہ میں موجود تھی آج صبح اچانک چیخ و پکار سن کر اشفاق کمرہ میں گیا تو رخسانہ کی شہ رگ کٹی ہوئی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے نعش کو قبضہ میں لے کر رخسانہ کے خاوند کو حراست میں لے لیا جس نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی ذہنی مریضہ تھی جس نے خودکشی کرلی ہے تاہم پولیس کے مطابق معاملہ مشکوک ہے، اصل حقائق مکمل تفتیش اور پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔