شادی کیلئے دباؤ نہیں، توجہ کیرئیر پر ہے: پریانکا
بالی وڈ کی دیسی گرل پریانکا کا کہنا ہے خاندان کی طرف سے شادی کے لیے کوئی دباؤ نہیں، فی الحال توجہ کیرئیر پر ہے۔کرش سیریز کی نئی فلم کی ہیروئن پریانکا چوپڑا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا والد کی طرف سے شادی کے لیے کوئی دباؤ نہیں رہا لیکن ماں بہت پہلے ہی ان کی شادی کر دینا چاہتی تھیں۔ اداکارہ نے کہا کہ فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں، توجہ کریئر پر مرکوز ہے۔ پریانکا نے کہا زیادہ جذباتی ہونے کی وجہ سے وہ کئی بار نقصان اٹھا چکی ہیں۔