دپیکا کیٹ واک کیلئے نئی لڑکیوں کو تربیت دینگی         وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس         آئی پی ایل کے افتتاحی میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ممبئی انڈینز کو 41 رنز سے رونددیا         مذاکراتی کمیٹیوں میں ملاقات جلد ہوگی،طالبان سے جنگ بندی کیلئے کہیں‌ گے،پروفیسر ابراہیم         بی جے پی لوگوں کو تقسےم کرکے حکومت کرنا چاہتی ہے، پرےانکا گاندھی         بھارت؛ پارلیمانی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی پولنگ         ”ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے“ :حافظ حسین احمد         سپیکرز کانفرنس کا مقصد صوبوں میں بھائی چارہ بڑھانا ہے         بدقسمتی سے ملک میں 17سال سے مردم شماری نہ ہو سکی: جسٹس فرخ عرفان         نیٹو انخلاءکے بعد افغانستان میں امن استور کی موجودگی ضروری‘مشاہد حسین         کسی صورت ملک کو جمہوریت کی پٹری سے نہیں اترنے دینگے : سراج الحق         وزیراعظم میری ماں کو واپس لانے کا وعدہ پورا کریں         حکومت اور فوج میں کوئی تناﺅ نہیں: پرویزرشید         گھر بیٹھے جیالے فعال کرنے سے ہی دما دم مست قلندر ہوگا: بلاول         پیپلزپارٹی کے سنیٹر فیصل رضا عابدی کا استعفیٰ ‘ سیاست سے بھی ریٹائر         مودی کا مسلم کش فسادات پر معافی مانگنے سے ایک بار پھر انکار         بجلی چوری ،پوائنٹ سکورنگ ہوئی تو معاملات سول وار کی طرف جائینگے:عابد شیر         حکومت اور اپوزیشن میں ملاقاتیں جمہوریت کا حسن کا ہیں ، گورنر پنجاب         جرمن ماڈل کلاڈیا سیزلا”دیسی کاٹے“ میں آئٹم سانگ کریں گی         افغانستان‘ بھارتی الیکشن کے نتائج خطے کا مستقبل واضح کر دینگے: منورحسن        
بی جے پی لوگوں کو تقسےم کرکے حکومت کرنا چاہتی ہے، پرےانکا گاندھی
Source abc
رائے برےلی (آئی اےن پی) کانگرےس کی رہنما پر ےانکا گاندھی نے کہا ہے کہ بی جے پی لوگوں کو تقسےم کرکے حکومت کرنا چاہتی ہے اس بار انتخابات مےںمقابلہ دو جماعتوں کے درمےان نہےں بلکہ دو نظرےات کے درمےان ہے بھارتی مےڈےا کے مطابق رائے برےلی مےں اپنی والدہ سونےا گاندھی کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے پرےا نکاگاندھی نے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو تقسےم کرکے حکومت کرنا چاہتی ہے پرےانکا امےٹھی اور رائے برےلی مےں کانگرےس کی نتخابی مہم چلارہی ہے ماضی مےں ان دونوں حلقوں سے کانگرےس کامےاب ہوتی رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی ملک مےں لوگوں کوتقسےم کرکے حکومت کرنا چاہتی ہے اس بار انتخابات مےں مقابلہ دوجماعتوں کے درمےان نہےں بلکہ دونظرےات کے درمےان ہے ادھر بہار مےں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ نرےندرامودی صرف وزےراعظم بننا چاہتے ہےں، گجرات مےں جو ترقی ہوئی اس کا سہرا مودی کو نہےں بلکہ گجرات کے عوام کو جاتا ہے۔
امریکہ میں مذہب کی بنیاد پر تشدد کی گنجائش نہیں: صدر اوباما
Source abc
واشنگٹن (ثناءنیوز) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکی معاشرے میں مذہب کی بنیاد پر تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ صدر اوباما کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکہ کی وسطی ریاست کینساس میں یہودیوں کے دو مراکز کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ گزشتہ روز وائٹ ہاو¾س کی جانب سے جاری بیان میں صدر باراک اوبامہ نے کہا کہ کسی کو بھی مذہبی اجتماع پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سکیورٹی کے حوالے سے کوئی پریشانی نہیں درپیش ہونی چاہیئے اور نہ کسی کو عبادت کے دوران اپنی حفاظت کے بارے میں فکر مند نہیں ہونا چاہئے۔ وائٹ ہاو¾س ترجمان نے کہا کہ صدر اوباما کا یہ بھی کہنا تھا کہ کینساس میں یہودی مرکز کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے کہ جب یہودی اپنے مذہبی تہوار پاس اوور اور عیسائی اپنے مذہبی تہوار ایسٹر کی تیاریاں کررہے ہیں اور یہ امر اس معاملے کو مزید تکلیف دہ بناتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی پولیس نے اس فائرنگ کے شبے میں ایک سفید فام شخص کو زیرِحراست لیا ہے جو سفید فام بالادستی پر یقین رکھتا ہے۔ فریزئیر گلین کراس کو ارادتا قتل کرنے کے الزام میں گذشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا۔دوسری طرف کینساس کے پولیس چیف جان ڈگلس کا کہنا ہے کہ حکام فائرنگ کے اس واقعے کو نفرت کی بنیاد پر جرم قرار نہیں دے سکتے۔ جان ڈگلس کے الفاظ، ابھی تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے اس لیے ایسا کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ہمیں معلوم ہے کہ ایک پرتشدد واقعہ ہے جس میں یہودیوں کے دو مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔